نیویارک:اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر غلام محمد اسحاق زئی نے اپنا نام واپس لےلیا،افغانستان کو اجلاس کے آخری روز یعنی آج خطاب کرنا تھا ۔
خبر ایجنسی کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفیر غلام اسحاق زئی کے نام واپس لینے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی،اب جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے 20 ستمبر2021 کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔