ہنگامی ویزے کے اجرا کے عمل میں لگ بھگ چار گھنٹے لگے۔فائل فوٹو
ہنگامی ویزے کے اجرا کے عمل میں لگ بھگ چار گھنٹے لگے۔فائل فوٹو

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل جرمنی پہنچتے ہی تھانے جا پہنچی

برلن: ائیرایمبولینس میں اداکارعمر شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ زریں غزل جب جرمنی پہنچی تو انہیں نیورمبرگ ائیرپورٹ کے قریبی تھانے میں تقریباً چار گھنٹے گزارنے پڑ گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیجنڈ اداکارعمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکہ منتقل کیا جا رہا ہے ، ائیر ایمبولینس کل اداکار عمر شریف اوران کی اہلیہ زریں غزل کو لے کر روانہ ہوئی تھی ، ائیر ایمبولینس نے سفر بہت لمبا ہونے کے باعث جرمنی میں کے نیورمبرگ ائیرپورٹ پراسٹاپ اوورکیا ،عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث اسٹاپ اوور طویل کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ عمر شریف کو نیورمبرگ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا جس کے باعث وہ ائیرپورٹ کی حدود سے باہر نہیں جا سکتی تھیں ، اس لیے انہوں نے ہنگامی ویزے کیلیے پولیس سے رجوع کیا ، ہنگامی ویزے کے اجرا کے عمل میں لگ بھگ چار گھنٹے لگے اوراس دوران زریں غزل نیورمبرگ  ائیرپورٹ کے قریب تھانے میں ہی رہیں ۔

تقریباً چار گھنٹے بعد ہنگامی ویزہ ملنے کے بعد زریں غزل اپنے شوہر عمر شریف کے پاس ہسپتال پہنچیں ۔