پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے۔ فائل فوٹو
پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے۔ فائل فوٹو

پاکستان قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان

لاہور:پاکستان قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا گیا۔

کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے۔ پہلا4 روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز10، 12 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سری لنکن بورڈ آفیشل کے مطابق دورے میں دو فرسٹ کلاس اور تین ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔ سی ای او ایشلے ڈی سلوا پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان میچز دمبولا میں ہوں گے۔