کراچی:بھارتی ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا پہلا سمندری طوفان ’شاہین‘ بحیرۂ عرب کے شمال مشرق میں تشکیل پا گیا۔ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرےگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں۔
بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین بن گیا ، چیف میٹ سردارسرفراز کی جانب سے کہا گیا کہ سمندری طوفان شاہین کانام قطر نے تجویز کیا ہے، سمندری طوفان کارخ عمان کی ساحلی پٹی کی جانب ہے۔
بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے بتایا کہ طوفان ’شاہین‘ کے باعث جنوبی سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی ایران میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔