سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس مزید 35 زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد:کورونا وائرس مزید 35 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 866 ہو گئی ۔

پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 858 ہو گئی ،11 لاکھ 75 ہزار 489 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 503 ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 59 ہزار 392 افراد متاثر ہوئے ، سات ہزار 425 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 ہزار 430 افراد زیر علاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 32 ہزار 809 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 672 اموات ہوئیں جبکہ چار لاکھ تین ہزار 563 افراد نے خونی وائرس کو شکست دی ، پنجاب میں 16 ہزار 574 افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 490 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 571 افراد زندگی کی بازی ہا رگئے جبکہ چار ہزار 314 اب بھی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 664 افراد کورونا سے متاثر ہوئے،927 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو ہزار 279 مریض اب بھی موجود ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 331 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 184 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 183 اب بھی ہسپتالوں میں موجود ہیں ۔ بلوچستان میں 32 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں  34 ہزار 216 کورونا کے مریض سامنے آچکے ہیں ۔بلوچستان میں  349 اور آزاد جموں و کشمیر میں 738 اموات ہو چکی ہیں ۔