مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں  ایک ہزار 490 نئے کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 348 ہو گئی ، 11 لاکھ 77 ہزار 249 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں  46 ہزار 206 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

سندھ میں چار لاکھ 60 ہزار 111افراد  کورونا سے متاثر ہوئے ، چار لاکھ 29 ہزار 988 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ سات ہزار 427 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ سندھ میں 22 ہزار 696 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 33 ہزار  286 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 12 ہزار 685 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ 4 لاکھ چار ہزار 553 افراد نے وائرس کو شکست دی ، پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 696 ہے ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671  افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، ایک لاکھ 64 ہزار 765 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہو گئے ، پانچ ہزار 580 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، صوبے میں چار ہزار  326 کورونا کے مریض موجود ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 733 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 928افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ  دو ہزار 272 مریض مختلف ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 332 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 160 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ بلوچستان میں  32 ہزار 981 اور آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 234 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔ بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں و  کشمیر میں 738 افراد جاں بحق ہوئے ۔