تین بار حاملہ ہو کر 6بچوں کی ماں بن جانا ایک نعمت ہے۔ جولین۔فائل فوٹو
تین بار حاملہ ہو کر 6بچوں کی ماں بن جانا ایک نعمت ہے۔ جولین۔فائل فوٹو

خاتون کے ہاں مسلسل تیسری بار جڑواں بچوں کی پیدائش

نیویارک:امریکہ میں ایک خاتون نے مسلسل تیسری بار جڑواں بچوں کو جنم دے کرایک نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 32سالہ جولین مکی نامی اس خاتون کا تعلق نیویارک کے علاقے بروکلین سے ہے۔ جس نے پانچ سال کے دوران تین بار جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس طرح وہ پانچ سال کے عرصے میں 6بچوں کی ماں بن گئی ہے۔

جولین کا کہنا ہے کہ تین بار حاملہ ہو کر 6بچوں کی ماں بن جانا ایک نعمت ہے۔ میرے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے 25سالہ کیریئر میں کوئی ایسی خاتون نہیں دیکھی جس نے مسلسل تین بار جڑواں بچوں کو جنم دیا ہو۔

ان کا کہناتھا کہ آخری بار ہمارے ہاں جو جڑواں بچے پیدا ہوئے ان کے نام ہم نے ایڈن اور جیڈن رکھے ہیں اوراب ان کی عمریں 3ماہ ہیں۔ جولین کے33سالہ شوہر اینڈریو کاکہنا ہے کہ اس نے کبھی بھی اتنی بڑی فیملی کا نہیں سوچا تھا لیکن اب وہ چھ بچوں کا باپ بن کر بہت خوش ہے۔