کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی مصروف ترین مارکیٹ ایمپریس مارکیٹ صدرکے قریب واقع پٹاخوں ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔