کراچی :اورنگی ٹاؤن میں کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ پنجتنی چوک سے ایک شخص کی گولیاں لگی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا،
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ مصباح الاسلام کے نام سے ہوئی ہے مقتول کے ایم سی کچی آبادیز کا ڈپٹی ڈائریکٹر تھا اورفیڈرل بی ایریا بلاک 9 مکان نمبر 409 کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد چہرے پر دو گولیاں مارکر لاش حوا گوٹھ کے خالی پلاٹ میں پھینک دی۔