ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 13 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث مجموعی طورپر 28 ہزار 405 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 516 کیسز سامنے آئے ۔

سندھ میں کورونا کے باعث چار لاکھ 68 ہزار  401 افراد متاثر ہوئے ، سات ہزار 555 افراد جاں بحق ہوئے ۔ پنجاب میں چار لاکھ 39 ہزار 450 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 12 ہزار 902 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں 8 ہزار 78 ایکٹو کیسز ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 646 افراد میں کورونا پایا گیا ، پانچ ہزار 729 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو ہزار 451 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 777 افراد میں کورونا پایا گیا، 938 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، 350 مریض اب بھی موجود ہے ۔ گلگت بلتستان میں دس ہزار 387 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 186 مہلک وائرس کی بھنٹ چڑھے جبکہ 54 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

بلوچستان میں 33 ہزار 211 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 355 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں 100 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ ریاست آزاد جموں وکشمیر میں 34 ہزار 450 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ،740 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے انتقال کرگئے ، ریاست میں  84 افراد زیر علاج ہیں ۔