تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیخلا ف عالمی سازش ہے۔فائل فوٹو
تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیخلا ف عالمی سازش ہے۔فائل فوٹو

فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پرالزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے اور16 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی کا معاون وکیل پیش ہوا جبکہ فواد چوہدری خود آئے نہ وکیل پیش ہوا۔ ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ اور دوسرا بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر جاری کیا گیا۔

معاون وکیل محمد زبیر نے عدالت کو بتایا کہ کل اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے، آج راستے بند ہیں، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری سماعت کے بعد الیکشن کمیشن پہنچے اور کہا کہ آج پیش ہوا لیکن کورٹ ختم ہو چکی تھی۔الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا کے خلاف کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔