مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد  پیش نہیں ہو سکتی۔فائل فوٹو
مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد  پیش نہیں ہو سکتی۔فائل فوٹو

بلوچستان میں نئے قائد ایوان کے لیےکاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے

کوئٹہ:گورنربلوچستان نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 29اکتوبرکو طلب کرلیا،آج( 28اکتوبرکو)وزیراعلیٰ بلوچستان کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل بروز جمعہ صبح 10بجے اسمبلی اجلاس میں ہوگا، کل شام کو گورنر بلوچستان منتخب وزیر اعلی ٰسے حلف لیں گے۔

صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آئین کےآرٹیکل(4)130بلوچستان اسمبلی مجریہ 1974ءکے قاعدہ نمبر 18کے تحت وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیےگورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نےصوبائی اسمبلی کااجلاس بروز جمعہ 29اکتوبر 2021ءبوقت 10بجے صبح  کوئٹہ میں طلب کیا ہے، اجلاس میں آئین کے آرٹیکل (4)130 کے تحت وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی برائے انتخابات وزیراعلیٰ بروز جمعرات مورخہ28اکتوبر 2021ءبوقت ساڑھے آٹھ بجے صبح تاپانچ بجے شام کے دوران سیکریٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز کا داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عوامی پارٹی کے اپنے ارکان نے اپوزیشن ارکان کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، اول اول تو جام کمال نے وزارت عظیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا اور تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم رہے مگر  اعتماد کا ووٹ لینے سے چند روز قبل انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔