وفاقی کابینہ نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی تھی۔فائل فوٹو
وفاقی کابینہ نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی تھی۔فائل فوٹو

جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانا غیر شرعی قرار

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانا غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق ’فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے مجرموں کی آختہ کاری یعنی نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دیا گیاہے اور رائے دی ہے کہ اس کی جگہ متبادل مؤثر سزائیں تجویز کی جائیں۔‘

خیال رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرجیکل یا کیمیکل طریقوں سے نامرد بنانے کی تجویز دی تھی۔ اس حوالے سے آئین میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کیا گیا تھا جس پر وفاقی کابینہ نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی تھی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے تعلیمی اداروں اور جامعات میں غیراخلاقی واقعات سامنے آنے پر تشویش ‏کا اظہار کیا اوراخلاقی اقدار کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔