اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات پھر بڑھنے لگیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں مجموعی طورپر28 ہزار431 افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں ، ملک بھر میں اس وقت 23 ہزار151 کیسز فعال ہیں ۔
سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 69 ہزار 122 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، سات ہزار 563 افراد کا انتقال ہوا ، سندھ میں اس وقت 12 لاکھ 558 افراد زیر علاج ہیں ۔ پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 39 ہزار 845 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، پنجاب میں 12 ہزار 909 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ، سات ہزار 929 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 807 کورونا کے مریض سامنے آئے، پانچ ہزار 738 کا انتقال ہوا جبکہ دو ہزار 116 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 807 افراد میں کورونا پایا گیا ، 939 کا انتقال ہوا جبکہ 318 زیر علاج ہیں ۔
بلوچستان میں 33 ہزار 228 کورونا کیسز سامنے آئے ، 356 افراد جاں بحق ہوئے ، بلوچستان میں 97 ایکٹو کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 389 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 کی اموات ہوئیں جبکہ 52 اب بھی زیرعلاج ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے باعث 740 افراد کا انتقال ہوا، ریاست میں مجموعی طورپر34 ہزار 461 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، آزاد کشمیر میں 81 ایکٹو کیسز ہیں ۔