روسٹن چیز نے 39 اور نکولز نے 40 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا ۔

ٹونٹی20 ورلڈ کپ.ویسٹ انڈیزکا بنگلہ دیش کو143رنز کا ہدف

شارجہ :ٹونٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو143رنز کا ہدف دیدیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ویسٹ انڈیز نے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر142رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 143رنز کا ہدف دیا ۔ ہدف دینے میں ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی روسٹن چیز نے 39 اور نکولز نے 40 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانب سے کرس گیل اور ایون لیوئس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، کرس گیل اس مرتبہ بھی کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 4 رنز پر آوٹ ہو گئے ۔ ان کے ساتھ دوسرے نمبر پرآنے والے ایون لوئس بھی 6 رنز بنا کر مشفیض الرحمان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

شمرون چیز 9 بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ کیرن پولارڈ 8 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد واپس چلے گئے ۔آندر رسل بغیر کوئی سکور بنائے رن آوٹ ہوئے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اورشریف الاسلام نےدو،دووکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اورشکیب الحسن کوئی وکٹ نہ لے سکے۔