ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے پاکستان پہنچی ۔فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے پاکستان پہنچی ۔فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی:ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی، ٹیم اور اس کے منتظمین کی سیکیورٹی کیلیے سربراہ مملکت کی سیکیورٹی کے مساوی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے پاکستان پہنچی۔

دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز کھیلی جائے گی،3 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب آٹھ، گیارہ اور چودہ نومبر کوکھیلے جائیں گے۔ مہمان اسکواڈ میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز ، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیئیم شامل ہیں۔

شیری این فریسیر، شفیقہ غزنوی، اور کرشنا رام ہریک ریزرو کھلاڑی ہیں۔ مہمان ٹیم تین یوم مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارے گی۔ 4 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز ہوگا، مہمان ٹیم اگلے دو یوم 5 اور 6 نومبر کوکراچی جمخانہ میں پریکٹس کرے گی۔ 7 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی۔