کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

کورونا وائرس سے اموات میں کمی آنے لگی

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اموات میں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 457 کیسز سامنے آئے جن کے بعد ملک بھر میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 17 ہو گئی ہے جبکہ حالیہ اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 466 ہے ۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث چار لاکھ 70 ہزار421 افراد متاثر ہوئے جن میں سے سات ہزار 569 کی اموات ہوئیں ، صوبے میں  12 ہزار 821 افراد زیرعلاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار 378 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ، 12 ہزار 924 مہلک وائرکی بھینٹ چڑھے جبکہ  سات ہزار657 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا  ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک لاکھ چھ ہزار 945 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،940 افراد جاں بحق ہوئے  ، 277 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 135 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،  پانچ ہزار 751 کی اموات ہوئیں جبکہ ایک ہزار 582 اب بھی مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت میں 52 کورونا کیسز موجود ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار267 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 356 مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ ہارگئے جبکہ 32 ہزار 795 نے وائرس کو شکست دی ، صوبے میں 116 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔

ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار481 افراد کورونا سے متاثر ہوئے،470 کی اموات ہوئیں جبکہ  59 ایکٹو کیسز ہیں ۔