38نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس مزید11 زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں11 زندگیاں نگل گیا ، جاں بحق ہونے والوں کی مجمع  28 ہزار477 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 74 ہزار 578 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 561 مریض رپورٹ ہوئے ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ  70 ہزار 690 افراد میں کورونا پایا گیا ،  7 ہزار 571 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 12 ہزار 925 کیسز اب بھی موجود ہیں

نجاب میں چار لاکھ 40 ہزار 542 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار929 کا انتقال ہوا جبکہ سات ہزار661 اب بھی مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 204 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار754 افراد کا انتقال ہوا جبکہ ایک ہزار 477 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 990 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،940 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے  اور 303 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 391 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 186 افراد جاں بحق ہوئے ، میں 41 ایکٹو کیسز ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 274 افراد  کورونا سے متاثر ہوئے ،  356 کا انتقال ہوا ۔ صوبے میں 107 مریض زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 487 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 741 افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے جبکہ 56 ایکٹو کیسز ہیں ۔