کراچی: چند روز قبل قتل ہونے والے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اورنگی ٹائون میں 25 اکتوبر کو قتل ہونے والے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کے کیس میں پولیس نے خاتون ملزمہ عروسہ تسلیم کو گرفتارکرلیا۔
ملزمہ عروسہ مصباح الاسلام کے قتل کے کیس میں پہلے سے گرفتار ملزم عمیر نہاد احمد خان عرف میجر عمیر کی بیوی ہے۔