ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دیدی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےلاہورکےحلقہ این اے133کےضمنی انتخاب میں چندپولنگ اسٹیشنز پرالیکٹرانک ووٹنگ مشین (اے وی ایم) کے استعمال کی منظوری دے دی،جرمنی کمپنی ریلائنس 11نومبر کو اپنی ووٹنگ مشین کے بارے میں الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور تجربے کے بارے میں غور و فکرشروع کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133میں چند پولنگ اسٹیشنز پرالیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے مشین کی کارکردگی اور دیگر چیزوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق جرمنی کمپنی ریلائنس نے بھی اپنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں 11نومبر کو الیکشن کمیشن کے حکام کو بریفنگ دے گی، جس کے بعد حکام حتمی فیصلہ کریں گے۔