اسلام آباد:سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہناتھا کہ انہوں نے قوم اوراداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے
۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرکاری ٹی وی سے استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی اسٹار کو ایسا نہ سننا پڑے کیوں کہ قومی اسٹارکو قومی ٹی وی پراس طرح ذلیل نہیں کہا جاسکتا۔
Once & for all, clarifying what happened that day on PTV. pic.twitter.com/ultpoIyWIq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 4, 2021