دبئی۔ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سپر12 مقابلوں میں آج نیوزی لینڈ، نیمیبیا اوربھارت، اسکاٹ لینڈ سے ٹکرائے گا۔
ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا سیمی فائنل قریب آ گیا، آج کھیلے جانیوالے 36 ویں میچ میں کیویز کا نیمبیا سے میچ سہ پہر 3 بجے شیڈول ہے، سیمی فائنل کھیلنے کیلیے نیوزی لینڈ کیلیے یہ میچ جیتنا اہم ہے اور رن ریٹ بڑھانے کا بھی موقع ہت جبکہ 37 ویں میچ میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ رات 7 بجے میدان سجائیں گے۔
گذشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلیے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔
دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سری لنکا کے ہاتھوں 20 رنز سے شکست کھا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ سری لنکن بیٹرز نے 3 وکٹوں پر 189 کا ٹوٹل بنایا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز ہی بنا سکی۔