پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی بھر مار کے باوجود شہر میں بہت کم سبزیاں 100 روپے یا اس سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
سیزن کے باوجود گاجریں 80 روپے کلو، مولی 80 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ مٹر 300 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ترسیل کی لاگت بڑھ گئی ہے، سندھ سے زیادہ بلوچستان سے سبزیاں آرہی ہے جن کی ترسیل کی لاگت زیادہ ہے۔