کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اورباپ زخمی ہوگیا۔ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 4 بی نور گارڈن ک قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں مرنے والے کی شناخت35 سالہ جہانزیب زیدی ولد سید شبیر الحسن زیدی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص اسکے والد 62 سالہ سید شبیر الحسن زیدی کے نام سے ہوئی ۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کا مزکورہ مقام پر ایک پلاٹ ہے جس کا تنازعہ چل رہا تھا اور مقتول کے گھر ولاوں کا کہنا ہے کہ انکے پلاٹ پر لینڈمافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے اور کچھ عرصہ قبل بھی اس پلاٹ کے حوالے سے انکا جھگڑا ہوا تھا۔ وقوعہ کے وقت وہ مزکورہ مقام پر اپنا پلاٹ دیکھنے آئے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے باعث بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔