(فائل فوٹو)عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔وزیر خارجہ
عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔وزیر خارجہ(فائل فوٹو)

بلاول بھٹو کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ معاہدے پر ناراض

 

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ معاہدے پر ناراض ہو گئے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم کون ہوتے ہیں کہ وہ پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر اپنے طور پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے بچوں، قومی قیادت اور فوجی جوانوں کو شہید کرنے والی تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی بھیک مانگیں؟

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی۔