سعیدآباد سے خاتون کی لاش برآمد۔شوہر بیہوش ملا

 کراچی کے علاقے سعیدآباد کے علاقے سیکٹر باراہ بی میں قائم گھر سے 3 دن پرانی خاتون کی تعفن زدہ لاش ملی جبکہ شوہر بے ہوشی کی حالت میں ملا
اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین نے کاکہنا ہے کہ بلدیہ ٹاون سیکٹر 12 بی میں ایک مکان قائم سے تعفن اٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا تھا اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھر میں داخل ہوئی تو بیڈ پر خاتون کی تعفن زدہ لاش پڑی تھی جبکہ اس کے برابر میں ہی ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ملا تاہم پولیس نے متوفیہ کی لاش اور بے ہوش شخص کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت 35 سالہ فرزانہ کے نام سے ہوئی جبکہ اہل محلہ کے مطابق مرد کا نام 48 سالہ شہزاد عرف لبھا بتایا گیا ہے جو کہ متوفیہ فرزانہ کا شوہر ہے ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ گھر سے گزشتہ چند روز سے نہ تو کوئی آواز آرہی تھی اور نہ ہی کسی کو باہر آتے جاتے دیکھا گیا ، دونوں میاں بیوی بے اولاد تھے تاہم فوری طور پر خاتون کی وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا ، ایس ایچ او کا مذید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی جبکہ پولیس بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کے ہوش میں آنے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ اس کا بیان قلمبند کیا جا سکے۔