ملک بھر میں کرونا سے مزید 9افراد جاں بحق

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار547 ہوگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9افراد جاں بحق ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 12 لاکھ 77 ہزار 160 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، 22 ہزار 733 ایکٹؤ کیسز ہیں جبکہ 12 لاکھ  25 ہزار 880 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں کورونا سے 4 چار لاکھ 71 ہزار 963 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، سات ہزار596 افراد جاں بحق ہوئے ، 13 ہزار 40 ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب میں کورونا سے چارلاکھ  41 ہزار176 افراد متاثر ہوئے ، 12 ہزار949 کا انتقال ہوا جبکہ صوبے میں سات ہزار 764 ایکٹو کیسز ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔  پانچ ہزار 774 کی اموات ہوئیں ، ایک ہزار 412 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایک لاکھ سات ہزار 151 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 944 جاں بحق ہوئے جبکہ 313 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

گلگت بلتستان میں بھی کورونا نے 33 ہزار 338 افراد کو متاثرکیا، 186 مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ 123 تاحال زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 495 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،741 جانبر نہ ہو سکے ، ریاست میں  49 ایکٹو کیسز ہیں ۔