ابو ظہبی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کیلیے ابوظبی میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون، ابوظہبی میں کیوی اورانگلش ٹیمیں رات 7 بجے میدان میں اتریں گی۔
انگلش کپتان اوئن مورگن کو بیٹنگ لائن میں ڈیوڈ مالان، معین علی، جوز بٹلر پرناز ہے جبکہ کیویز کو ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل اورکین ولیمسن پر بھروسہ ہے۔ کیوی کپتان کہتے ہیں کہ انگلش ٹیم کیخلاف کسی غلط فہمی کا شکارنہیں ہوں گے، گروپ میچوں کی کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بروز جمعرات کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی آج ٹریننگ شیڈول ہے جس میں آسٹریلیا جیسے مشکل فریق سے نمٹنے سے متعلق ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں سرفہرست انگلینڈ نے ابتدائی چاروں میچ جیت کرآخر میں جنوبی افریقہ سے مات کھائی،دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے چاروں مقابلوں میں بھارت سمیت تمام حریفوں کو زیرکرتے ہوئے گروپ ٹو میں بطور رنرز اپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔