کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل میچ شہر کے مختلف علاقوں میں دکھانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی کی عوام کیلیے بڑی اسکرین پر دکھانے کے خصوصی انتظامات کروائے ہیں ۔
ضلع وسطی میں بی اماں پارک 11-C، مفتی رمضان پارک بلاک ڈی نارتھ ناظم آباد میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔
ضلع غربی میں آفاق شہید پارک، اورنگی نمبر5 مین روڈ پارک اور سرجانی پارک یوسی 28 میں میچ دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلع کیماڑی میں شہری 24 مارکیٹ بلدیہ اور مسان روڈ کیماڑی پر براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔
ضلع شرقی میں ہل پارک اور سفاری پارک میں سیمی فائنل میچ دکھانے کے لئے اسکرین نصب کی گئی ہے۔
ضلع جنوبی میں پیپلز اسکوائر، ایمپریس مارکیٹ YMCA گراؤنڈ میں پاک آسٹریلیا سیمی فائنل میچ دکھایا جائے گا۔جبکہ کراچی پریس کلب میں بھی سیمی فائنل میچ دیکھنے کیلیے بڑی ڈیجیٹل اسکرین نصب کی گئی ہے۔