ایف بی آر کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

اسلام آباد:فیڈرل برانچ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ، سائبر حملے کے باعث ویب سائٹ کے مختلف پورٹلز تاحال کام نہیں کر رہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آرنے سائبر حملے کااعتراف  کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ، حملے کے بعد ویب سائٹ کے مختلف پورٹلز کام نہیں کر رہے جن کی بحالی میں 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔

ایف بی آرکی جانب سے بتایاکہ گزشتہ ماہ بھی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا تھا جبکہ اب بھی دوبارہ سائبر حملے کا خدشہ ہے ۔