اسلام آباعد:ملک بھر میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 618 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
اب تک سندھ میں چارلاکھ 73 ہزار250 ، پنجاب میں چار لاکھ 41 ہزار 965 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 190، بلوچستان میں 33 ہزار 408 ، گلگت بلتستان میں دس ہزار 401 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 364 جبکہ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 514 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر دو کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار 460 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر میں 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
اب تک سندھ میں سات ہزار 604 ، پنجاب میں 12 ہزار 980 ، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 801 ، اسلام آباد میں 948 ، بلوچستان میں 358 ، گلگت بلتستان میں 186 اور ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 741 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں ۔