اسلام اباد:الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پیش ہوئے اورالیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ۔
الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر وفاقی وزیر فواد چودھری کو طلبی کا نوٹس جاری ہوا تھا ، جس پر فواد چودھری آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور معافی مانگ لی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اکثر میرے الفاظ میرے نہیں ہوتے ، میں وفاقی کابینہ کی نمائندگی کرتا ہوں ۔ میں خود وکیل ہوں مگر شوکاز نوٹس کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا ۔
الیکشن کمیشن کے ممبران نے کہا کہ وکیل تو عدالت سے لڑائی نہیں کرتے ، فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں ۔ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ وزیر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی آج جواب جمع کرانا تھا ۔ اعظم سواتی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ اعظم سواتی قومی اسمبلی اجلاس میں ہیں ، اس لئے پیش نہیں ہو سکتے ۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کر دی ۔