اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار628 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 270 کیسز سامنے آئے جس کے بعد سندھ میں چارلاکھ 73 ہزار 293 ، پنجاب میں چارلاکھ 42 ہزار 68 جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 276 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک ایک لاکھ سات ہزار 383 ، بلوچستان میں 33 ہزار 422 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 403 اور آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 517 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
ملک میں اب تک دو کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 466 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ ملک میں ایک ہزار 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
اموات کے لحاظ سے پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں 12 ہزار 984 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، سندھ میں سات ہزار 605 ، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 805 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 949 ، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 جبکہ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 741 مریض انتقال کر چکے ہیں ۔