واشنگٹن:امریکا میں ہجوم پرگاڑی چڑھانے کے واقعے میں 5افراد ہلاک اوربچوں سمیت 40 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے شہرواکیشا میں ایک کارسوار کرسمس پریڈمیں گھس گیا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئے۔
پولیس نے ڈرائیورکو حراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی دہشتگردی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
پولیس چیف ڈین تھامسن نے اتوارکی شام ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ "گاڑی نے پریڈ میں شامل افراد کو روند ڈالا جن میں کچھ بچے بھی شامل تھے اور اس واقعے کے نتیجے میں کچھ ہلاکتیں ہوئیں”۔
مارچ کرنے والے بینڈ اور بچوں کے سانتا کلاز کے روپ میں رقص کرتے آگے بڑھ رہے تھے جب ایک ایس یو وی نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے لوگوں پر چڑھ دوڑی جس سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
ووکیشا شہر کےمیئر نے اتوارکو دیر گئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پوسٹ کی کہ وہ کم از کم پانچ افراد کی موت اور 40 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کر سکتا ہے ۔