اسلام آباد:کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 13 ہزار719 ایکٹو کیسز ہیں ۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار189 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب بھی 13 ہزار719 افراد مہلک وائرس کے باعث زیرعلاج ہیں ۔
سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 75 ہزار 248 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، سات ہزار 621 کی اموات ہوئیں جبکہ سات ہزار 438 ایکٹو کیسز ہیں ۔
پنجاب میں چار لاکھ 42 ہزار 950 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے ، پانچ 13 ہزار 16 کا انتقال ہوا جبکہ پانچ ہزار 127 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مہلک وائرس کے باعث ایک لاکھ سات ہزار 626 افراد متاثر ہوئے ، 952 کا انتقال ہوا جبکہ 269 موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 928 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 833 کا انتقال ہوا جبکہ 767 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔
بلوچستان میں 33 ہزار 479 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے، 359 کا انتقال ہوا جبکہ 71 زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں وکشمیر میں 34 ہزار 547 افراد کورونا کا شکار ہوئے 742 کا انتقال ہوا جبکہ 53 اب بھی زیرعلاج ہیں ۔