فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہاکی جونیئر ورلڈکپ۔پاکستان نے مصر کو شکست دیدی

بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جارہے ہاکی جونیئر ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے رضوان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت مصر کو ایک کے مقابلے میں تین گول  سے شکست دے دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اوردونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے۔رضوان علی نے میچ کے 19 منٹ میں پنالٹی کارنرپرپہلا گول داغ دیا جس کے بعد 32 ویں منٹ اور53 ویں منٹ میں مزید دو گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔مصر کے عواد حسین نے میچ کے 22 ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے پاکستان کے مارجن کو کم کیا۔

پی ایچ ایف نے مصر کے گول کیپر محمد سلیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جونیئر کھلاڑی نے بہتر کھیل پیش کیا اور مصری گول پوسٹ پر کئی مرتبہ گیند پہنچانے کی کوشش کی۔پاکستان کے نائب کپتان معین شکیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔