کوئی بھی شخص عمارت سے نہیں بھاگا البتہ کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔فائل فوٹو
کوئی بھی شخص عمارت سے نہیں بھاگا البتہ کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔فائل فوٹو

نسلہ ٹاورکے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد

کراچی:نسلہ ٹاورکے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نسلہ ٹاورکے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے کمشنرکراچی نے  باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ عبورکرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاورکے مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔