فہیم اشرف نے بنگالی باولرزکے سامنے تھوڑی مزاحمت دکھائی، وہ 286 کے مجموعے پر38رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔فائل فوٹو
فہیم اشرف نے بنگالی باولرزکے سامنے تھوڑی مزاحمت دکھائی، وہ 286 کے مجموعے پر38رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستانی ٹیم 286رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی

چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے 330 رنزکے جواب میں 286رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔

ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 145 رنز پرکیا، ایک رن کے اضافے کے بعد ڈیبیو کرنے والے عبدﷲ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد آنے والے کھلاڑی اظہرعلی بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلیے آئے مگر وہ بھی کچھ خاص نہ کر کرسکے اور 10 رنز بناکر بولڈ ہوگئے،کپتان کے بعد پویلین لوٹنے والوں کی لائن لگ گئی، فواد عالم 8 ، محمد رضوان 5، حسن علی 12 ، ساجد خان 5 اور نعمان علی صرف 9 رنز بنا سکے۔ فہیم اشرف نے بنگالی باولرزکے سامنے تھوڑی مزاحمت دکھائی، وہ 286 کے مجموعے پر38رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،شاہین شاہ آفریدی13رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ بنگالی باولرز تاج الاسلام نے7 جبکہ عبادت حیسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گذشتہ روز بنگلہ دیش کے 330 رنزکے جواب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ تاہم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی۔

اگلے آنے والے بیٹر یاسرعلی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شادمان اسلام، سیف حسن اور نجم الحسین 14، 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مہدی حسن 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی۔