اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:ایف بی آرنے موبائل کال پر5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبرکا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پانچ منٹ کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے ، فنانس ایکٹ 2021-22 میں پانچ منٹ کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی ، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے ، پارلیمنٹ سے منظور بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی ۔