آسٹریا میں کورونا وائرس کے وار تیز۔37 افراد ہلاک

ویانا:آسٹریا میں کورونا وائرس کے باعث 37 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 8 ہزار 526 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ہسپتال مریضوں سےبھرگئے ۔

آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران کورونا کے مریضوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جس کے باعث شعبہ صحت پر دباؤ بڑھنے لگا ہے ۔

مختلف ہسپتالوں میں اس وقت تین ہزار325 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 619 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں ۔حالیہ اموات کےبعد آسٹریا میں اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار425  ہو چکی ہے ۔