اجلاس میں سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی 10رکنی ایڈ ہاک باڈی کا بھی اعلان کیا گیا جس میں عمر دراز خان کو صدر منتخب کیا گیا
اجلاس میں سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی 10رکنی ایڈ ہاک باڈی کا بھی اعلان کیا گیا جس میں عمر دراز خان کو صدر منتخب کیا گیا

سندھ گورنمنٹ آفیسرزایسوسی ایشن کےقیام کااعلان

محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے افسران کا اجلاس ڈائر یکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں کراچی ریجن کے مختلف افسران نے شرکت کی اور سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

قیام کے اعلان کے ساتھ ہی ایسوی ایشن کی 10رکنی ایڈ ہاک باڈی کا بھی اعلان کیا گیا جس میں عمر دراز خان کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ نجم الشجاع فاروقی اور عمیر بیگ كو سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ امتیاز علی چاچڑ جنرل سیکریٹری اور علی نواز بخیر انی فنانس سیکریٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم میں آفس ایڈمنسٹریشن کیڈر کے افسران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زوردیا گیا کہ ایسوسی ایشن کےدائرےکو اندرون سندھ اور دیگر محکموں تک پھیلایا جائے تا کہ اس ضمن میں مشترکہ کاوشوں کے ذریعے افسران کے حقوق حاصل کئے جا سکے اور ان میں پھیلی بے چینی اور مایوسی کا تدارک کیا جا سکے۔