امریکا کا شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 6 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
ایران، عراق، لبنان، لیبیا، شام اور یمن بدستور سفری انتباہ کی بلند ترین سطح یعنی لیول فور میں شامل ہیں
امریکا کی شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 6 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خدشات اور قونصلر خدمات پر پابندیوں کے باعث اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے چھ ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران، عراق، لبنان، لیبیا، شام اور یمن بدستور سفری انتباہ کی بلند ترین سطح یعنی لیول فور میں شامل ہیں۔ اس درجہ بندی کے تحت امریکی شہریوں کو ان ممالک کا کسی بھی صورت سفر نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ یہ مقامات خطرناک ہیں، اس لیے کسی بھی وجہ سے وہاں جانے سے گریز کیا جائے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست میں افغانستان، روس، یوکرین، سوڈان اور جنوبی سوڈان سمیت مجموعی طور پر 23 ممالک بھی شامل ہیں، جہاں امریکی شہریوں کیلئے بلند ترین سطح کی سفری وارننگ برقرار ہے۔