تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف سینیٹری ورکرزکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔فائل فوٹو
تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف سینیٹری ورکرزکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔فائل فوٹو

بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر

کراچی:سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کراچی اور دوسرئ شہروں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔

تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف سینیٹری ورکرزکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، ورکرز فیڈریشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ۔

بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کےباعث جہاں کراچی میں صورتحال انتہائی خراب ہے وہیں حیدرآباد ، سکھر ،لاڑکانہ، نواب شاہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی ملازمین کی جانب سے  آڈیٹر جنرل آف سندھ کےذریعے ٹریژری سےتنخواہیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔