کراچی میں زیرزمین پانی کے استعمال پر معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ صنعتی اورتجارتی بنیادوں پر استعمال اورآراو پلانٹس والوں کولائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر معاوضہ وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ واٹر بورڈ کے مطابق معاوضہ انڈسٹریل اور کمرشل سطح پر بورنگ، کنویں بنانے اور پمپس سے پانی نکالنے والوں سے وصول کیا جائے گا۔
صنعتی اور تجارتی سطح پر زیر زمین پانی اورآراو پلانٹ چلانے والوں کولائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ لائسنس اکتیس دسمبر دوہزار اکیس تک واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے حاصل کیاجاسکتاہے۔
واٹر بورڈ یکم جنوری دوہزار بائیس سے بغیر لائسنس کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغازکرے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔