ملک بھرمیں کرونا سے مزید 6 افراد کی اموات

اسلام آباد:ملک بھرمیں مہلک کورونا وائرس کے باعث اموات میں کمی آ رہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  6 افراد کی اموات کے بعد مجموعی طورپر28 ہزار767 پاکستانی کورونا کے باعث دم توڑ چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے 372 کیسز سامنے آئے ، پاکستان میں کورونا  سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 825 تک پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں 12 ہزار 452 ایکٹو کیسز ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چارلاکھ 76 ہزار674 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، سات ہزار 626 افراد کا انتقال ہوا جبکہ چھ ہزار 277 اب بھی زیرعلاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ مگر اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے، پنجاب میں 13 ہزار37 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ،  پانچ ہزار21 اب بھی ہسپتالوں میں علاج کرا رہے ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 316افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پانچ ہزار 585 کی اموات ہوئیں جبکہ 719 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 887 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،958 کا انتقال ہوا جبکہ 344 مریض اب بھی موجود ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 413 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 360 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کر پائے اور زندگی کی جنگ ہار گئے گلگت میں کورونا کے تین ایکٹو کیسز ہیں ۔

بلوچستان میں 33 ہزار 506 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی  جن میں سے 53 زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں کورونا وائرس نے 360 افراد کی زندگیاں نگلیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 576 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے ،742 مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 33 ہزار 799 نے مہلک وائرس کو شکست دی،آزاد جموں و کشمیر میں 35 افراد تاحال موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔