ینگون: میانمار میں فوجی اہلکاروں نے پُرامن احتجاج کرتے مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔
جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے برطانوی خبر ایجنسی کو بتایا کہ فوجی گاڑی سے درجنوں افراد زخمی ہوئے، واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین کو ایک گاڑی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فوج نے 15 مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف فروری سے عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 1300 سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔