مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد صوبے میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔فائل فوٹو
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد صوبے میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔فائل فوٹو

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری.ٹھنڈبڑھ گئی

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری۔ بلوچستان میں ٹھنڈبڑھ گئی.

کوئٹہ(خبر ایجنسیاں)وادی زیارت اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد کچھ ہی لمحوں میں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی چھا گئی،جبکہ توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث صوبے میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے.

ادھر بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد اورآزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد صوبے میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔