اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 10 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 803 ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق مہلک کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 350 کیسز سامنے آئے ، سندھ میں اب تک چار لاکھ 77 ہزار 299 ، پنجاب میں چار لاکھ 43 ہزار 682 جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 514 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
بلوچستان میں 33 ہزار 519 ، گلگت بلتستان میں دس ہزار 422 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ آٹھ ہزار 22 جبکہ ریاست آزاد جموں وک شمیر میں 34 ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
پنجاب اموات کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں کورونا کے باعث 13 ہزار 46 افراد جاں بحق ہوئے ، سندھ میں سات ہزار 630 ، کے پی میں پانچ ہزار 874 ، بلوچستان میں 362 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 962 جبکہ گلگت بلتستان میں 186 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں اب تک 743 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ملک بھر میں 771 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک دو کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 افراد کے تیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 697 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔