متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ،ریاستی حکام کے مطابق جمعہ، ہفتہ اوراتوارکو سرکاری اداروں میں تعطیل ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شارجہ میں ورکنگ ویک چار روزہ ہوگا، سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز صبح ساڑھے 7 بجے اور دن کا اختتام ساڑھے 3 بجے ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنیاں اپنے طور پر دفتری اوقات طے کرسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں وفاق کے ماتحت سرکاری دفاتر میں اوقات کاراور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔