تل ابیب:اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کوایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کوایران کے خلاف حملے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پرایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباؤ بڑھائے۔اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گینٹزنے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پرحملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔